سعودیہ:پاکستان انٹرنیشنل سکول الخبر نے ہیروز انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں میدان مار لیا

سعودی عرب: پاکستان انٹرنیشنل سکول الخبر کی ٹیم نے بنکاک میں ہونے والی 7ویں ہیروز انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں میدان مار لیا جس میں بچوں نے طلائی،چاندی اور سلور میڈلز جیت کر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا .سفارت خانہ پاکستان کے زیر انتظام پاکستان انٹرنیشنل سکول الخبر کے بچوں نے بنکاک میں ہونے والی 3 روزہ ٹائیکونڈو چیمپئن شپ میں حصہ لیا جہاں پہلے 2 دن میں بچوں نے 5 چاندی اور 3 کانسی کے میڈلز حاصل کیے۔ جبکہ چمپئن شپ کے تیسرے روز انہوں نے 2 سونے، 6 چاندی اور 7 کانسی کے میڈلز حاصل کیے۔ اس طرح مجموعی طور پر پاکستان انٹرنیشنل سکول الخبر سعودی عرب کی ٹیم نے 23 میڈلز حاصل کیے جس میں سونے کے دو، چاندی کے11 اور کانسی کے 10 میڈلز شامل ہیں۔
کسی بھی انٹرنیشنل چیمپئن شپ میں پاکستان انٹرنیشنل سکول الخبر کی یہ پہلی شرکت تھی۔ اس انٹرنیشنل چیمپئن شپ کے اختتام پر پاکستان انٹرنیشنل سکول الخبر کی ٹیم کو شیلڈ سے بھی نوازا گیا۔ ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد فیضان، پومزے کوچ نعمان اور ٹیم آرگنائزر محمد احمد بھی ٹیم کے ہمراہ موجود تھے۔
سعودی عرب واپسی پر سکول کے پرنسپل پروفیسر محمد اجمل جمیل نے ٹیم کی نمایاں کارکردگی پر طلباء اور ان کے کوچز کی تعریف کی اور سکول کی انتظامی کمیٹی کی چیئرپرسن محترمہ ثمینہ کوثر نے بھی ان کو خراج تحسین پیش کیا.

اپنا تبصرہ لکھیں