سعودی عرب میں فیملی کو بلانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے اہم خبر

سعودی عرب میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد موجود ہے اور یہ پاکستان کے ترسیلات زر کا سب سے بڑا ذریعہ بھی ہے۔پاکستانی شہری سعودی عرب مختلف شعبوں میں ملازمت کررہے ہیں جبکہ بہت سے پاکستانی ایسے بھی ہیں جو وہاں کاروبار کرتے ہیں، تارکین وطن کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ وہ اہلخانہ کو بھی سعودی عرب بلا کر ان کے ساتھ رہ سکیں۔

سعودی عرب ان لوگوں کو خاندانی کفالت کی سہولت فراہم کرتا ہے جو اہلخانہ کو لانا چاہتے ہیں، غیرملکی اس سہولت سے استفادہ کرسکتے ہیں اگر وہ اپنی آمدنی، پیشے اور دیگر ضروریات کو پورا کرسکیں۔پاکستانی شہری اہلخانہ کیلئے اقامہ ویزا لے سکتے ہیں جس میں میاں بیوی اور بچے شامل ہیں۔

ویزا ایک سال کیلئےکارآمد ہے اور اس کی سالانہ تجدید ضروری ہوتی ہے۔اقامہ ویزا فیملی ممبر کی طرح رہائش کا درجہ دیتا ہے اس کیلئےممکنہ طور پر زیادہ تنخواہ کی حد کے ساتھ مخصوص پیشوں کی ضرورت ہوتی ہے۔

آن لائن دستیاب غیرسرکاری اعداد و شمار کے مطابق فیملی اسپانسر شپ ویزا کی کم از کم تنخواہ 3500 سعودی ریال ہونی چاہیے جبکہ دیگر پیشوں میں ٹیکنیشن، انجینئر، ڈاکٹر، منیجر اور دیگر شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں