سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل سے امریکی ہم منصب انٹونی بلنکن کا رابطہ

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل سے امریکی ہم منصب انٹونی بلنکن نے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔سعودی میڈیا کے مطابق سعودی اور امریکی وزراء خارجہ نے مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا۔وزراء خارجہ نے لبنان کی صورتحال اور اس سے متعلق کی جانے والی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔قبل ازیں ریاض میں سعودی وزیر خارجہ سے فرانسیسی ہم منصب جین نویل باروٹ نے بھی ملاقات کی۔سعودی میڈیا کے مطابق سعودی اور فرانسیسی وزراء خارجہ نے بھی لبنان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ملاقات میں سعودی اور فرانسیسی وزراء خارجہ نے جنگ بندی کی کوششوں پر بھی بات چیت کی۔

اپنا تبصرہ لکھیں