سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں پاکستان کے فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کے ساتھ منی لانڈرنگ اور دہشتگردی کے حوالے سے مالی معاونت کے حوالے سے تحقیقات کے تبادلے کی منظوری دی ہے .
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت کابینہ کا ہفتہ وار اجلاس منعقد ہوا جس میں کابینہ نے سعودی پریذیڈینسی آف سٹیٹ سکیورٹی کے زیر انتظام سعودی ڈائریکٹریٹ آف فنانشل انویسٹی گیشن کو پاکستان کے فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کے ساتھ منی لانڈرنگ، دہشتگردی کی مالی معاونت اور متعلقہ جرائم سے متعلق تحقیقات کے تبادلے میں تعاون کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرنے کی منظوری دی گئی ہے.

