مکہ مکرمہ(بیورورپورٹ) وزیراعظم محمد شہباز شریف اور آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی ہے۔دونوں رہنمائوں نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان کثیر الجہتی تعلقات کو مزید گہرا کرنے کیلئےباہمی عزم کا اعادہ کیا.
وزیر اعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو پاکستان کے سرکاری دورہ کی دعوت دی، جسے ولی عہد نے خوش اسلوبی سے قبول کر لیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے سیاسی، اقتصادی اور سیکیورٹی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کی بڑھتی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا، دونوں رہنماؤں نے قیادت کے مشترکہ وژن اور دونوں ممالک کے برادر عوام کی امنگوں کے مطابق اس اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید بلند کرنے پر اتفاق کیا۔

