قومی سلیکشن کمیٹی سے وہاب ریاض اور عبدالرزاق کو سبکدوش کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی سلیکشن کمیٹی کا وہاب ریاض اور عبدالرزاق حصہ نہیں رہے ہیں، محمد یوسف اور اسد شفیق تاحال بطور رکن سلیکشن کمیٹی میں موجود ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کا کچھ عرصے سے وہاب ریاض اور عبدالرزاق پر اعتماد برقرار نہیں رہا تھا، ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے اسکواڈ کے انتخاب میں ان کا عمل دخل زیادہ تھا۔ان سلیکٹرز نے انہی کھلاڑیوں کی زیادہ حمایت کی جنہوں نے پرفارم نہیں کیا تھا، کچھ عرصے سے ان سلیکٹرز سے رائے بھی نہیں لی جا رہی تھی۔ذرائع کے مطابق پی سی بی کا محمد یوسف اور اسد شفیق پر اعتماد برقرار ہے۔واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم کے کوچز سے ملاقات کرکے انہیں فری ہینڈ دیا تھا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی سے وائٹ اور ریڈ بال فارمیٹ کے ہیڈ کوچز گیری کرسٹن اور جیسن گلیسپی نے ملاقات کی۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود نے بھی ملاقات کی۔
حالیہ خبریں
اشتہار
موسم کی صورت حال
More forecasts: Weather Johannesburg 14 days