سابق سلیکٹر عبدالرزاق نے سلیکشن کمیٹی سے سبکدوش کیے جانے پر ردعمل دیا ہے۔
ایک بیان میں عبدالرزاق نے انکشاف کیا کہ سلیکشن کمیٹی میں سب کے اختیارات یکساں نہیں تھے۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگرسب کویکساں اختیارات حاصل تھے تو پھر سلیکشن کمیٹی کا ایک ووٹ 6 پر کیسے بھاری ہو سکتاہے؟
پاکستان کرکٹ بورڈ آج قومی سلیکشن کمیٹی سے وہاب ریاض اور عبدالرزاق کو سبکدوش کیا تھا۔
پی سی بی نے سابقہ سلیکشن کمیٹی میں سے محمد یوسف اور اسد شفیق کو رکن برقرار رکھا تھا، دراصل پی سی بی کا کچھ عرصے سے وہاب ریاض اور عبدالرزاق پر اعتماد برقرار نہیں رہا تھا۔
گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم کے کوچز سے ملاقات کرکے انہیں فری ہینڈ دیا تھا۔