سندھ حکومت نے آکسفورڈ پاکستان پروگرام کے اشتراک سے معروف آکسفورڈ یونیورسٹی کیلئے6 سکالرشپس کا اعلان کیا ہے، جن میں سے 3 شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور 3 شہید ذوالفقار علی بھٹو کے نام سے دیے جائیں گی۔ ان سکالرشپس کی رقم سندھ حکومت نے دی ہے۔ سندھ کے غریب عوام کے پیسوں سے اپنے بزرگوں کے نام پر سکالرشپس دینے کے بجائے بہتر ہوتا کہ زرداری خاندان اپنی نجی دولت سے یہ سکالرشپس قائم کرتا۔ جب گھر میں اتنی زیادہ ذاتی دولت موجود ہے تو نانا جی کے ایصالِ ثواب کیلئےعوام کے ٹیکس کا استعمال کرنا بدعنوانی کی ایک اور شکل ہے۔

