زیورخ،سوئٹزرلینڈ ( عمران مزمّل سے)سوئٹزرلینڈ کے شہر زیورخ میں یورپ کے سب سے بڑی سٹریٹ پریڈ فیسٹیول کا آغاز ،فیسٹیول میں ایک اندازے کے مطابق دو سے تین ملین افراد کی شرکت۔دنیا بھر کے سیاحوں کی اس پریڈ کو دیکھنے کیلئے سوئٹزر لینڈ آمد.سوئٹزر لینڈ میں ہوٹل ملنا ناممکن ہوٹلز میں اور بکنگ اور عام ہوٹلز میں بھی ایک رات کا قیام پانچ سو سوئس فرینک تک پہنچ گیا۔
کووڈ کی پابندیوں کے بعد اس سال سوئٹزرلینڈ کے شہر زیورخ میں یورپ کے سب سے بڑے سٹریٹ پریڈ فیسٹیول کا بھرپور شو۔ اس سال سٹریٹ پریڈ شو میں ایک اندازے کے مطابق دو سے تین ملین افراد کی شرکت جو گزشتہ سالوں کی نسبت بہت زیدہ تصور کی جا رہی ہے۔
ایک کلو میٹر کا فاصلہ طے کرنے کیلئے دو سے تین گھنٹے درکار ہوتے ہیں۔ اس فیسٹیول کا مقصد اپنے لوگوں کو تفریح فراہم کرنا اور ملکی سیاحت کو فروغ دینا ہوتا ہے۔
سوئس گورنمنٹ اس فیسٹیول کو کسی بھی ناگہانی صورتحال سے بچانے کیلئے فول پروف سیکورٹی کے انتظامات کرتی ہیں۔ سیکورٹی سوئٹزر لینڈ کی پیرا ملٹری فورسز ، پولیس، سیکورٹی ایجنسز، پیرا میڈیکل سٹاف کے سپرد کی جاتی ہے۔فیسٹیول کی فضائی نگرانی کے لئے سارا دن ہیلی کاپٹر ڈرون اور آرٹیفیشل انٹیلجنسیز کیمراز کی مدد بھی لی جاتی ہے۔ شہر کو عام ٹریفک کے لئے مکمل طور پر بند کر دیا جاتا ہے۔فیسٹیول میں دنیا بھر کے مشہور ڈی جے اپنی پرفارمنس پیش کرتے ہیں اور شائقین کو محظوظ کرتے نظر آتے ہیں۔سٹریٹ پریڈ میں ہر بندے کو مکمل انفرادی آزادی ہوتی ہے لیکن خواتین کی سیکورٹی کے لئے خصوصی سیکورٹی دستے تعینات کے جاتے ہیں۔ سٹریٹ پریڈ فیسٹیول سوئٹزر لینڈ کی اکنامی میں زبردست اضافہ کرتا ہے۔