بالی ووڈ اداکار سوناکشی سنہا کے سسر اور ساس اپنے بیٹے کی دلہن کےلیے ان سے بہتر کسی کو نہیں سمجھتے، کہتے ہیں کہ سوناکشی اور ظہیر ایک دوسرے کےلیے بنے ہیں۔ سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال 23 جون کو شادی کے بندھن میں بندھے۔ دونوں نے رجسٹرڈ شادی کی، جس کے بعد انہوں نے اپنے انڈسٹری کے دوستوں اور خاندان کےلیے ایک بڑی تقریب کا اہتمام کیا۔شادی کے چند دن بعد اس جوڑے نے ایک انٹرویو میں اپنی ملاقات، شادی اور دیگر موضوعات پر بات چیت کی۔ انٹرویو کے دوران ظہیر کے والدین نے اپنی بہو سوناکشی کےلیے ایک پیغام بھیجا جس نے سوناکشی کو خوش کردیا۔ ان کے والدین نے کہا ’ہم یہ بتانا چاہتے ہیں کہ ہم کتنے خوش ہیں کہ آپ (سوناکشی) اب ہماری بیٹی ہیں۔‘انہوں نے یہ بھی کہا کہ آپ اور ظہیر کو ایک ساتھ خوش دیکھ کر ہمیں لگتا ہے کہ آپ دونوں واقعی ایک دوسرے کےلیے بنے ہیں۔ آپ کا دل اصلی سونے کا ہے۔ظہیر کے والدین کا کہنا تھا کہ سوناکشی نے ہمیں بہت عزت دی ہے، ہم اپنے بیٹے کےلیے آپ سے بہتر کسی کو نہیں سمجھتے۔ ظہیر کے والدین نے اپنے بیٹے اور بہو کو خوب دعائیں بھی دیں۔
اشتہار
موسم کی صورت حال
More forecasts: Weather Johannesburg 14 days