برامپٹن(نمائندہ خصوصی)سونیا سدھو اور لبرل ٹیم کی انتخابی مہم میں مقامی کمیونٹی کی جانب سے غیر معمولی جوش و خروش اور تعاون جاری ہے۔انتخابی مہم کی ٹیم نے تمام حامیوں کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے اب تک اپنی بھرپور حمایت سے انتخابی مہم کو طاقت دی ہے۔
“ہم اپنے تمام دوستوں اور ساتھیوں کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اس مہم میں اب تک ہمارا ساتھ دیا۔ اب جب کہ ایڈوانس ووٹنگ کا عمل 18 اپریل سے 21 اپریل تک شروع ہونے والا ہے، آئیے مل کر سونیا سدھو اور لبرل ٹیم کیلئےاس انتخابی مہم کو مزید مضبوط بنائیں۔”
تمام شہریوں کو مدعو کیا گیا ہے کہ وہ 8475 Mississauga Road, Brampton پر واقع انتخابی دفتر آئیں اور سونیا سدھو کی حمایت میں اپنی موجودگی درج کروائیں۔انتخابی مہم دفتر ہر روز پیر سے اتوار تک، صبح 8 بجے سے رات 11 بجے تک کھلا رہے گا۔یہ مہم برامپٹن ساؤتھ کی بہتری، ترقی اور کمیونٹی کی آواز پارلیمنٹ تک پہنچانے کے عزم کے ساتھ جاری ہے۔

