سوڈان: مارکیٹ پر فضائی حملہ، 100 سے زائد افراد ہلاک

سوڈان میں فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق شمالی دارفر میں سوڈانی فوج کے فضائی حملے میں 100 سے زائد افراد ہلاک جبکہ سینکٹروں زخمی ہو گئے۔سوڈانی فوج نے شمالی دارفر میں مارکیٹ کو نشانہ بنایا۔

ہفتہ وار لگنے والے بازار میں قریبی دیہاتوں سے بڑی تعداد میں لوگ خریداری کرنے آئے تھے جو حملے کا نشانہ بن کر ہلاک و زخمی ہو گئے۔ہلاک ہونے والوں کی لاشوں اور زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں