کولکتہ ( آئی سی سی رپورٹس)ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے سپر ایٹ کے اہم میچ میں بھارت نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر ایونٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔
کولکتہ کے ایڈن گارڈن میں کھیلے گئے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 195 رنز بنائے۔ کپتان شے ہوپ نے 32، روسٹن چیز نے 40، شمرون ہٹمائر نے 27، شرفین ردرفورڈ نے 14 رنز کی اننگز کھیلیں، جبکہ رومین پاول 34 اور جیسن ہولڈر 37 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
بھارت کی جانب سے جسپریت بومرا نے 2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ ہاردیک پانڈیا اور ورون چکرورتی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
جواب میں بھارت نے 196 رنز کا ہدف آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ سنجو سیمپسن نے 97 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔ تلک ورما نے 27، سوریا کمار یادیو نے 18، ہاردیک پانڈیا نے 17، جبکہ ابھیشیک شرما اور ایشان کشن نے 10، 10 رنز بنائے۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیسن ہولڈر اور شمار جوزف نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ اکیل حسین نے ایک وکٹ حاصل کی۔اس فتح کے ساتھ بھارت ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا ہے۔

