سپین:سینکڑوں غیر قانونی تارکین وطن کی مراکش سے سپین داخل ہونے کی کوشش

سپین:سیوتا کی صوبائی حکومت نے مراکش کے ساتھ سرحد بند کردی۔ ہسپانوی میڈیاکے مطابق سپین اور مراکش کے درمیان تراجل بارڈر وقفے وقفے سے متعدد بار بند کیاگیا۔سوشل میڈیا پر ویڈیو سامنے آنے کے بعد سیکیورٹی اداروں کو فعال کیاگیا.

سیوتا اور میلیلا کی سرحدوں کے ذریعے مراکش سے اسپین میں تارکین وطن داخل ہوتے ہیں.مراکش سے مراکشی، الجزائر اور تیونس کے تارکین وطن غیر قانونی طور پر سپین داخل ہونے کی کوشش کرتے ہیں. ہسپانوی میڈیاکے مطابق مراکش اور سپین کی نے سرحدوں پر اضافی سیکیورٹی اہلکار تعینات کئے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں