سی ای او محمد یوسف اور پرنسپل عبید الرحمان کا مظلوم فلسطینی بھائیوں اور بچوں پر ہونیوالے ظلم کے خلاف ریلی سے خطاب
لاہور(نمائندہ خصوصی) سکائی ایجوکیشن سکول سسٹم کے زیر اہتمام فلسطین سے اظہار یکجہتی کیلئے پر امن ریلی کا انعقاد کیا گیا ۔ ریلی کا اہتمام سی ای او محمد یوسف اور پرنسپل عبید الرحمان نے کیا ۔ اس موقع پر کثیر تعداد میں سکول کے طلبا نے شرکت کی اور فلسطین کے حق میں زبردست نعرے بازی کی ۔

طلبا نے پلے کارڈ اور فلیکس اٹھا رکھی تھی جس پر فلسطینی بچوں پر ہونیوالی بربریت اور ظلم کے خلاف ہونیوالی تحاریر درج تھیں ۔سی ای او محمدیوسف نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم فلسطین کے مظلوم بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ کھڑے رہیں گے ۔
غزہ پر ہونیوالے ظلم کے خلاف آواز اٹھاتے رہیں گے اور ہر فورم پر فلسطینی بچوں کے تحفظ کیلئے آواز بلند کریں گے ۔ اس موقع پر پرنسپل عبید الرحمان نے بھی اپنے خطاب میں فلسطینی بھائیوں کی زبردست حمایت کی ۔ریلی کے اختتام پر شہداء کیلئے دعا بھی کی گئی ۔

