شارجہ(سپورٹس ڈیسک) سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے میچ میں افغانستان نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے متحدہ عرب امارات کو 38 رنز سے شکست دے کر پہلی کامیابی حاصل کر لی۔
افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 188/4 رنز بنائے۔ابراہیم زردان 64 اور صادق اللہ اتل 54 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے۔جواب میں یو اے ای کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 150/8 رنز بنا سکی۔
یو اے ای کی جانب سے کپتان محمد وسیم نے 67 رنز اور راہول چوپڑا نے ناٹ آؤٹ 52 رنز اسکور کیے۔افغان بولرز میں شرف الدین اشرف اور راشد خان نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔شرف الدین اشرف کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
سیریز کے ابتدائی میچ میں پاکستان نے افغانستان کو ہرایا تھا۔دوسرے میچ میں پاکستان نے یو اے ای کو شکست دی تھی۔سہ فریقی سیریز کا چوتھا میچ 2 ستمبر کو پاکستان اور افغانستان کے درمیان کھیلا جائے گا۔
افغانستان: رحمٰن اللہ گربز، صادق اللہ اتل، ابراہیم زردان، درویش رسولی، کریم جنت، عظمت اللہ عمرزئی، راشد خان (کپتان)، محمد نبی، شرف الدین اشرف، مجیب الرحمٰن، فضل حق فاروقی۔
متحدہ عرب امارات: محمد وسیم (کپتان)، محمد زوہیب، آصف خان، راہول چوپڑا، ایتھن ڈی سوزا، ہرشک کوشک، دھرو پرشار، صغیر خان، حیدر علی، محمد روحد، جنید صدیقی۔

