ہرارے(سپورٹس ڈیسک)تین ملکی انڈر 19 ون ڈے سیریز میں پاکستان اور زمبابوے کے درمیان میچ مسلسل بارش کے باعث ختم کر دیا گیا، جس کے بعد دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا۔
ہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلے گئے تیسرے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں پر 354 رنز بنائے۔ سمیر منہاس اور عثمان خان نے شاندار سنچریاں اسکور کیں۔ سمیر منہاس نے 142 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی جس میں 4 چھکے اور 17 چوکے شامل تھے۔ عثمان خان نے 121 رنز بنائے، جن میں 2 چھکے اور 12 چوکے شامل تھے۔ دونوں بیٹرز نے دوسری وکٹ کے لیے 199 رنز کی شراکت قائم کی۔
زمبابوے کی جانب سے کریبی مدھارمیٹ نے تین وکٹیں حاصل کیں، تاہم بارش کے باعث زمبابوے کی ٹیم اپنی اننگز شروع نہ کر سکی اور میچ بغیر نتیجہ کے ختم ہو گیا۔

