سینئرصحافی سیدمحسن جعفرکی دوستوں کے اعزازمیں دعوتِ ناشتہ

لاہور(نمائندہ خصوصی)سینئرصحافی محسن جعفرنے دوستوں کے اعزازمیںدعوتِ ناشتہ کااہتمام کیا۔ناشتہ کی اس دعوت میں محسن جعفرکاکہناتھاکہ کینیڈا سے آئے ہوئے دوستوں بدر منیر چودھری اور اشرف لودھی کے ساتھ ناشتہ پر یادگار ملاقات ہوئی جس میں سینئرصحافی طاہر سرور میر،سینئرصحافی زاہد مقصود، علی جاوید نقوی، ناصرہ عتیق اور پیارے دوست ایس ایس پی آزادکشمیر عطا کسانہ نے بھی خصوصی شرکت کی۔

ناشتہ کے بعد یادوں کی بارات چلی تو سب دوست 30 سال پہلے کے دور میں جا پہنچے جب دنیا جوان اور خوبصورت تھی۔ وقت گزرنے کا احساس نہ ہونا اس بات کی ضمانت ہے کہ محفل جاندار ہے۔ سب دوستوں نے اپنی اپنی یادوں کی پٹاری سے کوئی نہ کوئی کہانی ضرور سنائی۔ اس محفل کی لذت عرصے تک یاد رہے گی۔