سینئر صحافی زاہد مقصود کی طرف سے دوستوں کے اعزاز میں عشائیہ

لاہور (نمائندہ خصوصی) سینئر صحافی زاہد مقصود نے کینیڈا سے آئے ہوئے ’’جنگ نیوز کینیڈا‘‘ کے چیف ایڈیٹر اشرف خان لودھی اور سینئر صحافی قیصر ضمیر کے اعزاز میں مقامی ریسٹورنٹ میں عشائیے کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر صحافتی حلقوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

پرانے دوستوں کی اس محفل میں سہیل عمران، طاہر سرور میر، میاں حبیب، علی جاوید نقوی، سید محسن جعفر، انجم یوسف، عقیل بلا اور سکاٹ لینڈ سے حافظ حسن ودیگر احباب شریک تھے۔ شرکاء نے ملکی و بین الاقوامی صحافت، میڈیا کو درپیش چیلنجز اور بدلتے ہوئے صحافتی رجحانات پر گفتگو کی۔

مہمانوں نے عشائیے کے انعقاد پر زاہد مقصود کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس طرح کی نشستوں کو صحافتی روابط کے فروغ کیلئےخوش آئند قرار دیا۔ محفل خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی۔