لاہور(نمائندہ خصوصی)سی ایس ایس کے طلبا نے پریس کلب لاہورکے باہرمظاہرہ کیا جس میں انہوں نے اپنے مطالبات کے حق میں پلے کارڈزاٹھارکھے تھے.مظاہرے کے بعد طلبا نے پریس کانفرنس کی جس میں طالب علموں نے حکام بالا سے اپنے مطالبات کے حل کیلئے مطالبہ کیاہے.میرانام عمررانجھاہےاورمجھ سمیت یہاں جو تمام طالب علم یہاں موجودہیں ہم سب سی ایس ایس(CSS) کے طلبہ ہیں ۔ہماراجواصل مسئلہ ہےکہ ہماراابھی تک 2024کے نتائج کااعلان نہیں کیاگیااور2025کے امتحانات کیلئے (FPSC)شیڈول جاری کردیاہے جوکہ سراسرزیادتی ہے ۔
پاکستان میں آج تک جتنے بھی سی ایس ایس کے امتحانات منعقدکئے گئے ہیں کبھی بھی ایسانہیں ہواکہ پہلے امتحان لئے جائیں اوربعدمیں رزلٹ کااعلان کیاجائے۔ہمیشہ پہلے رزلٹ دیاجاتاہے اوربعدمیں امتحان لیاجاتاہے کیونکہ اس میں بہت سے طالب علم نتائج دیکھ کراپنے مضمون میں تبدیلی کرتے ہیں ۔ایک ہم بات کہ 3فروری کوPMSکاامتحان کااختتام ہواہے اورتقریباً3سے 4ہزارایسے طالب علم ہیں جنہوں نے CSSمیں امتحان دیناہے ان کوتقریباً10سے 12دن کاٹائم مل رہاہے کہ وہ اپناسلیبس تیارکریں ۔

ہماری وزیراعظم ،وزیراعلیٰ پنجاب ،وزیراعلیٰ سندھ،وزیراعلیٰ بلوچستان،وزیراعلیٰ خیبرنخواہ اورچیئرمین (FPSC)سے گزارش ہے کہ سٹوڈنٹس کے اس اہم مسئلے کودوبارہ دیکھاجائے یہ کوئی ایک یادوسٹوڈنٹس نہیں بلکہ تقریباً40000طالب علموں کامسئلہ ہے ۔ہمارامطالبہ ہے کہ ہمیں پہلے 2024کے نتائج کااعلان کیاجائے اورپھر2025کیلئے امتحانات کااعلان کیاجائے اورکم ازکم 3سے 4ماہ کاوقت تیاری کیلئے دیاجائے ۔
ایک دوسرے طالب علم نے اپنے خطاب میں بتایاکہ جن سٹوڈنٹس کایہ آخری موقع ہے وہ بغیرکچھ جانے نئے امتحانات میںکیسے بیٹھ جائیں۔اپنے سکورنگ ٹرینڈکودیکھنے کیلئے نتائج کااعلان بہت ضروری ہے ۔یہ اتنااہم مسئلہ ہے کہ گزشتہ روزٹویٹر(X)پریہ ٹاپ ٹرینڈرہاہے ۔ایک سٹوڈنٹ نے کہاکہ جب بھی ہم ای میل کرتے ہیں توجواب ملتاہے کہ آپ کاامتحان ہوکررہے گااورہم نے اسلام آبادہائی کورٹ میں رٹ بھی کررکھی تھی اورہمیں 6فروری کی تاریخ دی گئی تھی اورہم اس کاہی انتظارکررہے تھے کہ بعدمیں دوسراراستہ اپنائینگے ۔اسلام آبادہائی کورٹ میں بھی ہماری رٹ کوسناہی نہیں جارہاہے توآج ہم آج پریس کانفرنس آئے ہیںتاکہ اپنی آوازمیڈیاتک پہنچائیں۔حکام بالاسے ایک بارپھرمطالبہ ہے کہ اس اہم مسئلے کوحل کیاجائے ۔

