شارجہ: (سپورٹس ڈیسک)شارجہ میں 54 ویں شیخ محمد بن زاید کیمل ریسنگ فیسٹیول میں پاکستانی نوجوان احسن یاسین نے یوتھ کیمل ریس جیت کر ملک کا نام روشن کر دیا۔ اس فیسٹیول میں 50 سے زائد ممالک کے شرکاء نے حصہ لیا۔
18 سالہ احسن یاسین نے 2 کلومیٹر کی ریس مکمل کر کے گولڈن کیمل ٹرافی اپنے نام کی اور 50 ہزار درہم (تقریباً 38 لاکھ پاکستانی روپے) کا انعام جیتا۔ انہوں نے یہ فاصلہ محض 3 منٹ 47 سیکنڈ میں طے کیا۔ ریس کے آغاز میں احسن چھٹی پوزیشن پر تھے، مگر اپنی مہارت سے تمام حریفوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔
واضح رہے کہ احسن یاسین انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور ہیرٹیج سینٹر دبئی میں کیمل ریسنگ کی تربیت لے رہے ہیں۔

