حمص( شامی سرکاری میڈیا، عرب ٹی وی)شام کے صوبے حمص میں ایک مسجد میں دھماکے کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہو گئے۔ دھماکا نمازِ جمعہ کے دوران پیش آیا۔
عرب ٹی وی کے مطابق دھماکے کے موقع پر لوگ خوفزدہ ہو کر مسجد کے مرکزی عبادت کی جگہ سے بھاگتے نظر آئے۔سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

