شام میں جو ہورہا ہے اس میں امریکا کا کوئی لینا دینا نہیں:ٹرمپ

امریکا نے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ شام میں جو ہورہا ہے اسے چلنے دیں امریکا کا اس سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔جوبائیڈن کے بعد مستقبل میں امریکا کی صدارتی کرسی پر براجمان ہونے والے ڈونلڈ ٹرمپ نے شام کی صورتحال پر یکسر لاتعلقی کا اظہار کیا ہے، شام کی صورتحال سے ہمارا کوئی لینا دینا نہیں، امریکا کو شام کے تنازع میں شامل نہیں ہونا چاہیے۔

نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ شام میں صورتحال خراب ہے لیکن وہ ہمارا دوست نہیں ہے۔انھوں نے کہا کہ امریکا کا شام سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی یہ ہماری لڑائی ہے، روس بشارالاسد کا اتحادی ہے، یوکرین جنگ کی وجہ سے مدد نہیں کرپارہا۔

اپنا تبصرہ لکھیں