شاہینوں کا پروٹئیز پر جوابی وار، ٹی ٹونٹی سیریز ایک ایک سے برابر

دوسرے میچ میں پاکستان کی جنوبی افریقہ کیخلاف نو وکٹوں کے بڑے مارجن سے کامیابی
فہیم اشرف اور سلمان مرزا کی تباہ کن باؤلنگ، صائم ایوب کے طوفانی 71 رنز

میچ کےبہترین کھلاڑی کا اعزاز سلمان مرزا کو ملا، سیریز کے فاتح کا فیصلہ ہفتے کو ہوگا

پاکستان نے جنوبی افریقہ کو دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں بآسانی 9 وکٹوں سے ہرا کر تین میچز کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔ میچ کی خاص بات سلمان مرزا،فہیم اشرف،نسیم شاہ کی تباہ کن باؤلنگ،صائم ایوب،صاحبزادہ فرحان کی شاندار بیٹنگ تھی۔قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گۓ دوسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیاجو درست ثابت ہوا۔جنوبی افریقہ کی بیٹنگ لائن ابتدا سے ہی مشکلات کا شکار رہی۔

میچ کی دوسری گیند پر جنوبی افریقہ کے اوپنر ریزا ہینڈرکس بغیر کوئی رن بناۓ سلمان مرزا کی گیند پر بولڈ ہو گۓ جنوبی افریقن بٹنگ لائن پاکستانی باولنگ کے سامنے جم کر نہ کھیل سکی۔ڈیوالڈ بریوس 25 رنز کے ساتھ نمایاں رہے انہوں نے 16 گیندوں کا سامنا کیا تین شاندار چھکے بھی لگاۓ اور فہیم اشرف کی گیند پر محمد نواز کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوۓ۔

جنوبی افریقن رنز کی مشین ٹونی ڈی زورزی بھی ناکام ثابت ہوۓ صرف 7 رنز بنا سکے،کوئنٹن ڈی کوک 7 رنز،کوربن بوش 11رنز،میتھیوز بریٹز 5 رنز،جارج لینڈے نے9 رنز بناۓ۔یوں جنوبی افریقہ نے 19.2 اوورز میں 110 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔پاکستان کی طرف سے فہیم اشرف نے 4،سلمان مرزا نے 3 کھلاڑیوں کو پویلیںن کی راہ دکھائی جبکہ نسیم شاہ نے 2 ،ابرار احمد نے ایک وکٹ حاصل کی محمد نواز کوئی وکٹ حاصل نہ کر سکے۔

پاکستان کو میچ جیتنے کیلۓ 111 رنز کا ٹارگٹ ملا جو صائم ایوب،صاحبزادہ فرحان کی شاندار بیٹنگ کی بدولت 13.1 اوورز میں حاصل کر لیا۔پاکستان کی پہلی وکٹ 54 رنز پر گری جب کوربن بوش نے اوپنر صاحبزادہ فرحان کو ایل بی ڈبلیو کر دیا۔صاحبزادہ فرحان نے تین شاندار چھکوں کی مدد دے 28 رنز بناۓ اور 23 گیندوں کا سامنا کیا۔ بعد میں صائم ایوب نے جنوبی افریقن باؤلرز کی خوب درگت بنائی اور اپنے فیورٹ اسٹروکس کا آزادانہ استعمال کرتے ہوۓ پاکستانی ٹارگٹ پورا کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

صائم ایوب نے 71 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی اور ناٹ آؤٹ رہے ان کی اننگ میں میں 5 چھکے اور 6 چوکے شامل ہیں۔پاکستان نے مطلوبہ ہدف 13.1 اوورز میں حاصل کر لیا پاکستان نے ایک کھلاڑی آؤٹ پر112 رنز بناۓ۔یوں پاکستان نے 9 وکٹوں سے میچ جیت کر سیریز ایک ایک سے برابر کر دی۔سلمان مرزا پلیئر آف دی میچ قرار پاۓ۔تین میچز کی سیریز کا آخری میچ یکم نومبر کو کھیلا جاۓ گا۔میچ میں فیلڈ امپائرنگ کے فرائض راشد ریاض اورآصف جاوید نے انجام دیۓ جبکہ آفیشل سکوررز اطہر حسین،کاظم علی،جبکہ میڈیا گیلری سکورر نجم السعید اوروقار احمد تھے۔

اپنا تبصرہ لکھیں