شاہ رخ خان اور مکیش امبانی کی سستا او آر ایس پیتے تصویر وائرل

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اور دنیا کی امیر ترین شخصیات کی فہرست میں شامل بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کی سستا او آر ایس پیتے ہوئے تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل تصویر میں شاہ رخ خان اور مکیشن امبانی کو ایک دوسرے سے باتیں کرتے ہوئے جو او آر ایس پیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے اس کی قیمت صرف بھارتی 31 روپے ہے۔

دونوں معروف و امیر شخصیات کی یہ تصویر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی تقریبِ حلف برداری میں لی گئی تھی۔

اس تصویر کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے جبکہ شاہ رخ خان اور مکیشن امبانی کی سادگی کی خوب تعریفیں بھی کی جارہی ہیں۔

کچھ صارفین کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس تصویر پر بے شمار مزاحیہ میمز بن سکتی ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں