بھارتی اداکار وجے سیتھوپتی نے بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کی شخصیت کے ساتھ اُن کی آواز کو بھی رعب دار قرار دیا ہے۔
وجے سیتھو پتی جنہوں نے بالی ووڈ میں شاہ رخ خان کی فلم جوان سے جبکہ او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر فرضی نامی ویب سیریز سے آغاز کیا ہے۔
انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں فلم جوان کے کو اسٹار شاہ رخ خان سے متعلق اظہار خیال کیا اور کہا کہ میں تو اُن کی آواز سن کر حیرت زدہ رہ گیا۔
بھارتی اداکار نے مزید کہا کہ شاہ رخ خان زبردست داستان گو ہیں، ان کی آواز نے مجھے حیران کیا، وہ دماغی لحاظ سے ہر فن مولا ہیں، وہ ایک اسٹار سے بڑی شخصیت ہیں۔
انہوں نے کنگ کی مزید تعریف کی اور کہا کہ شاہ رخ خان کی توانائی کبھی کم نہیں ہوتی ہے، وہ شوٹنگ کے دوران بیمار تھے، جب تک انہوں نے خود نہیں بتایا، ہم اندازہ بھی نہ لگا سکے کہ وہ بیمار ہیں۔