بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نے رواں سال ہونے والی کمائی میں تمام اداکاروں کو پیچھے چھوڑدیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں سال شاہ رخ خان کی کمائی 7300 کروڑ رہی جبکہ رواں سال امیتابھ بچن اور ان کے اہلخانہ کی کل دولت 1600 کروڑ رہی۔ہورون انڈیا رچ لسٹ کے مطابق شاہ رخ خان کی اس کمائی میں صرف اداکاری سے حاصل کیا گیا معاوضہ شامل نہیں بلکہ اداکار نے اپنے پروڈکشن ہاؤس سے بھی اچھی خاصی آمدنی کی ہے۔شاہ رخ خان انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی فرنچائز کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے بھی مالک ہیں، آئی پی ایل ٹیم میں ان کے ہولڈنگز کی بڑھتی ہوئی قدر نے انہیں تفریحی صنعت کی سب سے امیر ترین شخصیت بننے میں بھی بڑی حد تک مدد کی ہے۔دوسری جانب لسٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال بالی وڈ کے مہنگے ترین سینئر اداکار امیتابھ بچن اور ان کے خاندان کی کل دولت 1600کروڑ رہی جکہ بگ بی اپنی سرمایہ کاری سے بڑے پیمانے پر منافع بھی کماتے ہیں۔اگر دونوں سپر ہٹ اداکاروں کی دولت کا موازنہ کیا جائے تو شاہ رخ خان کی کمائی امیتابھ بچن سے 356 فیصد زیادہ ہے۔اداکارہ جوہی چاولہ اور ان کا خاندان 4600 کروڑ کی دولت کا مالک ہے جو شاہ رخ خان کے بعد دوسرے نمبر پر رہی ہیں۔ کام کے محاذ پر شاہ رخ خان اپنی آنے والی فلم ’ٹائیگر بمقابلہ پٹھان‘ کی تیاری کر رہے ہیں، جس میں وہ سلمان خان کے ساتھ اسکرین شیئر کریں گے، یہ ان کی فلم ’کرن ارجن‘ کے بعد پہلی بڑی مشترکہ فلم ہوگی۔
حالیہ خبریں
اشتہار
موسم کی صورت حال
More forecasts: Weather Johannesburg 14 days