بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور نے وزیراعظم نریندر مودی کے بعد پریانکا چوپڑا کو بھی مقبولیت میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شردھا کپور فلم ’استری 2‘ کی کامیابی کا جشن منا رہی ہیں۔ امر کوشک کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم 15 اگست کو سینما گھروں میں نمائش کیلئےپیش کی گئی۔
شردھا کپور نے فلم ’استری 2‘ کی کامیاب کے بعد ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا، شردھا کپور کا نام بھارت میں انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی شخصیت کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق شردھا کپور کے فالوورز کی تعداد 92.1 ملین ہوگئی ہے جبکہ پریانکا چوپڑا کے فالوورز 91.8 ملین ہیں، انسٹاگرام پر پریانکا چوپڑا پہلے بھارت کی دوسری مقبول ترین بھارتی شخصیت تھیں، لیکن شردھا کپور نے فالوورز کے لحاظ سے اُن پر برتری حاصل کرلی ہے۔
تاہم بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کے انسٹاگرام پر 270 ملین یعنی 27 کروڑ فالوورز ہیں، اس طرح وہ مقبولیت میں پہلے نمبر پر ہیں۔دوسری جانب اداکارہ شردھا کپور کی فلم استری کو بھارتی باکس آفس پر شاندار کامیابی ملی ہے، جسے بلاک بسٹر قرار دیا جارہا ہے۔