شرمین سیگل نےصلاحیت کے مطابق اداکاری کی:فریدہ جلال

بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ فریدہ جلال نے کہا ہے کہ نیٹ فلیکس پر ریلیز ہونے والی ٹیلی ویژن ڈرامہ سیریز ہیرا منڈی میں شرمین سیگل نے جو کردار ادا کیا ہے اس میں کوئی خرابی نہیں، شرمین پر تنقید کرنا اور اسکی ٹرولنگ بالکل غلط ہے میں اس پر خوش نہیں ہوں۔

بھارتی میڈیا سے ایک انٹرویو میں فریدہ جلال نے کہا کہ اس نے اپنی صلاحیت کے مطابق اداکاری کی اور اپنے طور پر انھوں نے بہترین پرفارم کیا۔

75 سالہ ورسٹائل اداکارہ جو کہ لاتعداد بالی ووڈ فلموں میں اپنے کام کے حوالے سے جانی جاتی ہیں، کا مزید کہنا تھا کہ میں نہیں سمجھتی کہ شرمین کا کردار کوئی شوخ و چنچل اور گرجدار تھا۔

آپ اس سے اس کے علاوہ اور کیا چاہتے ہیں، وہ لڑکی تو ڈرامے میں ایک شاعرہ کا کردار ادا کر رہی ہے۔

یاد رہے کہ فریدہ جلال نے ڈرامے کے کردار طحہٰ شاہ بدوشا کی دادی کا کردار ادا کیا ہے اور طحہٰ شاہ، عالم زیب (شرمین سیگل) سے پیار کرتا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں