بھارتی اداکارہ و گلوکارہ شروتی ہاسن نے لائیو پرفارمنس کے دوران اپنے والد کمل ہاسن کو اسپیشل ٹریبیوٹ پیش کیا، جو مداحوں کو بھا گیا۔
شروتی ہاسن نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر انڈین ٹو کے آڈیو کی تعارفی تقریب کی تصاویر اور ویڈیو شیئر کی ہے، جن میں ان کی جانب سے اپنے والد اور لیجنڈری اداکار کمل ہاسن کو ٹریبیوٹ پیش کرنے کاانداز بھی شامل ہے۔
اتوار کے روز چنائی کے نہرو اندور اسٹیڈیم میں ہونے والے ایونٹ کی شیئر کی گئی تصاویر میں شروتی ہاسن اسٹیج پر پرفارم کرتی نظر آرہی ہیں، جبکہ ایک اور تصویر میں وہ میوزک کپموزر آنیرد روی چندر کے ساتھ کے ساتھ کھڑی ہیں۔
شروتی کی جانب سے شیئر کی گئی انسٹاگرام پوسٹ میں تصاویر کی آخری سلائیڈ میں ایک ویڈیو بھی شیئر کی گئی ہے جس میں دیکھا گیا ہے کہ گلوکارہ اسٹیج سے چلتے ہوئے حاضرین کی جانب بڑھتی ہیں جہاں پر ان کے والد کمل ہاسن بھی بیٹھے ہوئے ہیں۔
بھارتی اداکارہ و گلوکارہ لائیو پرفارمنس کے دوران اپنے والد کی جانب بڑھتی ہے اور ان کے پاؤں چھوتے ہوئے گلے لگ جاتی ہے جس کے بعد وہ واپس اسٹیج کی جانب پلٹ جاتی ہیں۔
اپنی پوسٹ میں شروتی ہاسن نے اپنے والد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے لکھا کہ میں جب بھی گانا گاتی ہوں تو یہ ہمیشہ خوش ہوتے ہیں اور ان کے چہرے پر مسکراہٹ بھی نظر آتی ہے، یہی وجہ ہے کہ میں آج جو کچھ بھی ہوں اپنے اپا (والد) کی وجہ سے ہوں۔