شلپا شیٹی، راج کندرا پر 60 کروڑ روپے کے دھوکا دہی کیس میں لک آؤٹ نوٹس

ممبئی (میڈیا رپورٹس) — بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی اور ان کے شوہر راج کندرا کو مبینہ طور پر 60 کروڑ روپے کے دھوکا دہی کیس میں ممبئی پولیس کی اکنامک افیئرز ونگ نے لک آؤٹ نوٹس جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شکایت کنندہ دیپک کوٹھاری نے الزام لگایا کہ دونوں نے اپنی کمپنی بیسٹ ڈیل ٹی وی پرائیویٹ لمیٹڈ کے ذریعے بھاری سرمایہ حاصل کیا لیکن وعدے کے مطابق اسے کاروبار یا منافع میں استعمال کرنے کے بجائے ذاتی اخراجات پر خرچ کیا۔

شکایت میں کہا گیا ہے کہ 2015 سے 2023 تک ملزمان نے مختلف افراد سے سرمایہ کاری کے نام پر رقم لی اور ماہانہ منافع کا جھانسہ دیا۔ تاہم، کمپنی بعد میں دیوالیہ ہوگئی۔ مزید بتایا گیا کہ شلپا شیٹی نے 2016 میں بطور ڈائریکٹر استعفیٰ دے دیا تھا۔

پولیس حکام کے مطابق لک آؤٹ سرکلر امیگریشن حکام کو بھیج دیا گیا ہے تاکہ ملزمان ملک سے باہر نہ جا سکیں۔دوسری جانب، راج کندرا اور شلپا شیٹی کے وکیل نے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاملہ فوجداری نہیں بلکہ سول نوعیت کا ہے اور اسے پرانا لین دین قرار دیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں