شکر گڑھ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)نالہ بئیں میں 5100 اور نالہ ڈیک میں 10300 کیوسک پانی کا ریلہ گزر رہا ہے۔ بہاول پور میں دریائے ستلج پر پانی کی سطح میں اضافہ ہوا ہے، ہیڈ گنڈا سنگھ والا پر سطح 18.70 فٹ اور اخراج 59287 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ ہیڈ سلیمانکی، ہیڈ اسلام اور ہیڈ میلسی سائفن پر بھی پانی کی آمد و اخراج میں اضافہ ہوا ہے۔

