شکیرا نے جیرارڈ سے قطع تعلق کو زندگی کا سیاہ دور قرار دے دیا

کولمبیا سے تعلق رکھنے والی عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ اور گیت نگار شکیرا، فٹبالر جیرارڈ پیکے سے رومانوی تعلق کے ختم ہونے کے بعد اب ماضی کو پیچھے چھوڑ کر آگے بڑھ رہی ہیں لیکن وہ اب تک اس قطع تعلق کے حوالے سے ہونے والی تکلیف دہ صورتحال کو نہیں بھول پائی ہیں۔

ایک حالیہ انٹرویو میں 47 سالہ شکیرا کا کہنا تھا کہ بریک اپ کے بعد ایک جذباتی انتشار کی کیفیت پیدا ہوئی اور اس نے ان پر کافی اثرات مرتب کیے۔

انکے مطابق اب وہ اپنے زخموں کے مندمل ہونے کے مراحل میں ہیں۔ دونوں کے درمیان بریک اپ کا یہ معاملہ کافی مشہور ہوا۔

اب دوسال بعد ایک امریکی جریدے سے گفتگو کے دوران گرامی ایوارڈ یافتہ گلوکارہ نے جیرارڈ سے رومانی تعلق کے خاتمے کو اپنی زندگی کا سیاہ دور قرار دیا۔

انکا کہنا تھا کہ جو تکلیف انھوں نے اس حوالے سے محسوس کی وہ غالباً انکی پوری زندگی کا تلخ ترین تجربہ تھا۔ انکے مطابق انھیں ایسا لگتا تھا کہ کسی نے انکے وجود کو زخمی کر دیا ہے اور وہ اس درد کو حقیقی طور پر محسوس کرتی تھیں۔

واضح رہے کہ شکیرا اور اسپین سے تعلق رکھنے والے فٹبالر جیرارڈ پیکے 2010 سے اکٹھے تھے اور یہ سلسلہ ایک عشرے سے زیادہ عرصے تک جاری رہا اور 2022 میں دونوں میں بریک اپ ہوا۔

اپنا تبصرہ لکھیں