شہزادہ محمد بن سلمان اور اطالوی وزیراعظم جورجیا میلونی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

ریاض(بیورورپورٹ)سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور اٹلی کی وزیراعظم جورجیا میلونی کے درمیان آج ایک اہم ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی فوجی کشیدگی اور مشرق وسطیٰ میں امن و سلامتی کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے موجودہ بحران کو خطے کے استحکام اور عالمی امن کیلئے خطرہ قرار دیا اور اس بات پر زور دیا کہ تمام فریقین تحمل، تدبر اور بین الاقوامی قوانین کے مطابق اقدام کریں۔

شہزادہ محمد بن سلمان اور وزیراعظم میلونی نے اس بات پر اتفاق کیا کہ مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن اور سیکیورٹی کے قیام کیلئےسفارتی کوششوں کو ترجیح دی جانی چاہیے۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ ایران اور اسرائیل دونوں کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے کشیدگی کم کرنے اور علاقائی استحکام یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ میں امن کے فروغ کیلئے باہمی مشاورت اور تعاون جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں