وائٹ ہاؤس کاکہناہےصدر جو بائیڈن پارکنسنز کے مرض کا علاج نہیں کر وارہے.ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ڈبیٹ میں صدر بائیڈن کے ناقص کارکردگی کے بعد سے ان کی صحت کے بارے میں خدشات بڑھ گئے ہیں۔گذشتہ کئی مہینوں سے ایک نیورولوجسٹ ڈاکٹر کیون کینارڈ صدر بائیڈن کی صحت کے حوالے سے وہائٹ ہاوس وزٹ کرتے رہے ہیں.صدر بائیڈن پر انکی جماعت ڈیموکریٹک کے اکثر رہنماوں کی جانب سے صدارتی ریس چھوڑنے پر زور دیا جارہا ہے.صدر بائیڈن اپنی صحت کے حوالے سے بارہا کہ چکے ہیں کہ وہ صحتمند ہیں اور انتخاب لڑنے اور ڈونلڈ ٹرمپ کو ہرانے کے حوالے سے پرعزم ہیں.
پارکنسنز ڈیزیز اعصابی خلل کی ایک ایسی بیماری ہے جس میں مبتلا افراد کے ہاتھ کانپتے ہیں اور اس وجہ سے وہ روزمرہ کے کام سرانجام دینے میں ناکام ہو جاتے ہیں۔ اس بیماری کی وجہ دماغ کے حرکت کنٹرول کرنے والے خلیے کی موت ہے جس کی وجہ سے دماغ میں ڈوپامین کی مقدار گھٹ جاتی ہے۔ تاحال اس بیماری کا کوئی علاج دریافت نہیں ہو سکا اور نہ ہی اس سے بچائو کی کوئی تدبیر کار آمد ثابت ہوئی ہے۔

