محمد رمضان بٹ نے ہمیشہ صحافیوں کو عزت دی اور ان کے ساتھ مثبت تعلقات کو فروغ دیا: ارشد انصاری
چیف ایگزیکٹو لیسکوانجینئر محمد رمضان بٹ نے صدر لاہور پریس کلب،جنرل سیکرٹری(پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس) ارشد انصاری کوحکومت پاکستان کی جانب سے تمغہ امتیاز کیلئے نامزدکئے جانے پر لیسکو ہیڈکوارٹر میں مدعو کیا.جہاں گورننگ باڈی لاہور پریس کلب کے اراکین،سینئر صحافی اور لیسکو کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔
اس موقع پر انجینئر محمد رمضان بٹ نے ارشد انصاری کو شیلڈ پیش کی اور انہیں دلی مبارکباد دی جبکہ موجوددیگر صحافیوں کو سووینئرز بھی دیے گئے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو لیسکو نے کہا کہ ارشد انصاری کا تمغہ امتیاز کیلئے انتخاب خوش آئند اورپوری صحافتی برادری کا اعزاز ہے۔
انہوں نے کہا کہ میڈیا عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے اور لیسکو صحافیوں کے ساتھ اپنے تعاون کو مزید مستحکم کریگا۔ان کا کہنا تھاکہ صحافی اور ادارے کے درمیان بہتر تعلقات نہ صرف عوامی مسائل کے حل میں مدد دیتے ہیں بلکہ ایک مثبت اور تعمیری معاشرتی ماحول کو بھی فروغ دیتے ہیں۔
اس موقع پر صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری نے چیف ایگزیکٹو لیسکوانجینئر محمد رمضان بٹ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ لیسکو نے ہمیشہ صحافیوں کو عزت دی اور ان کے ساتھ مثبت تعلقات کو فروغ دیا ہے۔ بعدازاں صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری اور دیگر صحافیوں کو لیسکو ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا۔

وفد نے پاور ڈسپیچ سنٹر (PDC) کا معائنہ کیا، جہاں انہیں لیسکو کے ترسیلی نظام اور بجلی کی ترسیل کے طریقہ کار پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس کے ساتھ کسٹمر سروس سینٹر کا بھی دورہ کیا گیا، جہاں انہوں نے شہریوں کے مسائل کے حل کا براہِ راست مشاہدہ کیا۔تقریب کے اختتام پر صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری اور شریک صحافیوں نے لیسکو کی کاوشوں کو سراہا اور اسے مثبت اقدام قرار دیا۔

