صدر مملکت آصف علی زرداری طبیعت خراب ہونے پر نوابشاہ سے کراچی منتقل

کراچی(نمائندہ خصوصی)صدر مملکت آصف زرداری کی طبیعت ناساز ہوگئی ہے جس کے باعث انہیں نوابشاہ سے کراچی منتقل کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق صدر مملکت آصف زراری کی طبیعت گزشتہ رات خراب ہوئی تھی جس کے بعد انہیں کراچی کے علاقے کلفٹن میں واقع نجی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کا طبی معائنہ جاری ہے۔

صدر آصف زرداری انفیکشن اور بخار میں مبتلا تھے جس کے باعث زرداری ہاؤس نوابشاہ میں پارٹی کارکنوں اور رہنماؤں عید بھی نہیں مل سکے تھے۔صدر کا کراچی کلفٹن کے نجی ہسپتال میں علاج جاری ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری کے علیل ہونے پر ان کی مزاج پرسی اور جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ اللہ تعالیٰ صدر آصف زرداری کو صحت کاملہ عطا کریں۔

دریں اثنا، سندھ کے گورنر کامران ٹیسوری نے صدر کے معالج ڈاکٹر عاصم حسین سےصدر مملکت کی حت کے بارے میں دریافت کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

صدر آصف علی زرداری کا اکتوبر 2024 میں ہوائی جہاز سے اترتے ہوئے پاؤں میں فریکچر ہوگیاتھا۔انہیں فوری طور پر علاج کیلئے ہسپتال لے جایا گیا تھا، جہاں چیک اپ کے بعد ڈاکٹر نے ان کے پاؤں پر پلاسٹر چڑھایا۔

مارچ 2023 میں، انہوں نے متحدہ عرب امارات میں آنکھوں کی سرجری کروائی۔

2022 میں، انہیں سینے کے انفیکشن کے علاج کیلئے ڈاکٹر ضیاء الدین ہسپتال کراچی میں داخل کرایا گیا تھا۔ خراب صحت کی افواہوں کے درمیان، ان کے ذاتی معالج اور قریبی معاون ڈاکٹر عاصم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر تصدیق کی کہ ان کی صحت اچھی ہے۔

صدر آصف علی زرداری کے بیٹے اور پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے مطابق، جولائی 2022 میں ان کا کووڈ-19 ٹیسٹ مثبت آیا تھا لیکن انہیں صرف ’ ہلکی علامات’ ظاہر ہوئی تھیں۔ ایک سال قبل، صدر زرداری کو اپنی بار بار کی سفری مصروفیات کی وجہ سے کراچی کے ایک نجی ہسپتال میں داخل کرایا جاتارہاہے۔

بختاوربھٹونے والدکی تصویرسوشل میڈیاپرشیئرکرتے ہوئےان کی صحت کیلئے دعاکی درخواست کی ہے.

اپنا تبصرہ لکھیں