صدر مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دیدی

اسلام آباد (نامہ نگار) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔صدر مملکت نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر نہال ہاشمی کی تقرری کی منظوری دی اور انہیں گورنر سندھ تعینات ہونے پر مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر رہنما فاروق ستار نے نہال ہاشمی کی تعیناتی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ انہیں بار بار بتایا گیا کہ گورنر کامران ٹیسوری ہی ہوں گے۔

پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ ہمارا ن لیگ سے معاہدہ ہے، پیپلز پارٹی سے نہیں اور ن لیگ سمجھتی ہے کہ پیپلز پارٹی عزیز ہے تو رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ گورنر کی تبدیلی پر خالد مقبول کے افطار کے بعد اجلاس بلایا جائے گا۔