لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین وانی نے ہدایت کی ہے کہ قومی ہاکی ٹیم کی ٹریننگ اور آئندہ میچوں پر خصوصی توجہ دی جائے۔لاہور میں قومی ہاکی ٹیم کے کپتان عماد بٹ سے گفتگو کرتے ہوئے محی الدین وانی نے کہا کہ ہاکی ورلڈ کپ کوالیفائر راؤنڈ کے سلسلے میں مصر میں تعینات پاکستانی سفیر کو اعتماد میں لیا گیا ہے تاکہ ٹیم کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جا سکے۔
انہوں نے بتایا کہ کوالیفائر راؤنڈ 28 فروری سے مصر میں شروع ہو رہا ہے اور کھلاڑیوں کو تمام ضروری سہولیات فراہم کی جائیں گی۔صدر پی ایچ ایف نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ٹیم کی بھرپور تیاری یقینی بنائی جائے گی تاکہ وہ بین الاقوامی مقابلوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر سکے۔

