صفر پر آؤٹ ہونے کے بعد اعظم خان کی مداح کے ساتھ گرما گرمی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں امریکا کے خلاف صفر پر آؤٹ ہونے کے بعد اعظم خان اور اسٹیڈیم میں موجود ایک مداح کے درمیان گرما گرمی دیکھی گئی۔

اعظم خان کے آؤٹ ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہوئی ہے جس میں پاکستانی بیٹر کو غصے میں مداح کو گھورتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

فوری طور پر اس معاملے کی وجہ سامنے نہیں آئی ہے اور یہ بھی پتہ نہیں چل سکا ہے مداح اور اعظم خان کے درمیان معاملات خراب کیوں ہوئے۔

واضح رہے کہ اعظم خان اپنی حالیہ کارکردگی کی وجہ سے تنقید کی زد میں ہیں۔

یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے پہلے میچ میں پاکستان کو اپ سیٹ شکست ہوئی تھی، امریکا نے سپر اوور میں پاکستان کو باآسانی ہرا دیا تھا۔

اپنا تبصرہ لکھیں