صنفی مساوات اور احترام کی شروعات گھر سے ہوتی ہے: اقرا خالد

ٹورنٹو (پریس رپورٹ)مسی ساگا ایرن ملز سے رکن پارلیمنٹ اقرا خالد نے اسٹینڈنگ کمیٹی کے اجلاس میں‌خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ صنفی مساوات کی بنیاد خاندان سے پڑتی ہے، جہاں احترام کا تعلق جنس سے نہیں بلکہ انسان سے ہونا چاہیے۔

اقرا خالد نے خواتین کے خلاف تشدد اور صنفی امتیاز کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نسلوں تک خواتین تشدد برداشت کرتی آئی ہیں مگر اکثر ان کی آواز کو تسلیم نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ’’میں گھر کی اکلوتی بیٹی اور تین بھائیوں کی بہن ہوں، اس لیے جانتی ہوں کہ برابری کی ابتدا گھر سے ہوتی ہے‘‘۔

انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ لڑکوں اور مردوں کے کردار پر کھل کر بات کرنے کی ضرورت ہے، کیونکہ ان کے پاس اختیار بھی ہے اور اپنی سوچ و رویوں کو بدلنے کی ذمہ داری بھی۔ ان کا کہنا تھا کہ ’’اصل برابری تب ہوگی جب پرانے نظام یعنی ‘اولڈ بوائز کلب’ کو توڑا جائے، نہ کہ ایک نئی مظلومیت کے بیانیے کا آغاز کر دیا جائے‘‘۔

اقرا خالد کے مطابق، اگر نوجوان لڑکوں کو یہ سکھایا جائے کہ احترام اور جوابدہی کمزوری نہیں بلکہ طاقت ہیں تو ہم ایک ایسا معاشرہ تشکیل دے سکتے ہیں جہاں ہر شخص محفوظ اور برابر ہو۔جہاں صنفی تشدد کی تہذیبی جڑوں اور اس کی روک تھام میں لڑکوں اور مردوں کے کردار پر بحث کی گئی۔