طیارہ حادثہ: ملاوی کے نائب صدر سمیت تمام 10 افراد کی ہلاکت کی تصدیق

افریقی ملک ملاوی کے صدر نے لاپتہ طیارے میں سوار نائب صدر 51 سالہ ساؤلوس چیلیما سمیت تمام 10 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔

ڈیفنس فورس کے مطابق نائب صدر کا طیارہ ممکنہ طور پر چکنگوا کے جنگل میں گرکر تباہ ہوا، طیارے کا ملبہ شمالی علاقے میں پہاڑیوں کے نزدیک سے مل گیا۔
ڈیفنس فورس کا مزید کہنا ہے کہ گھنا جنگل اور دھند سرچ اور ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا رہا۔

نائب صدر کو لےجانے والا ایئر فورس کا طیارہ گذشتہ روز اڑان کے کچھ دیر بعد ریڈار سے غائب ہوگیا تھا۔

نائب صدر کا طیارہ دارالحکومت لیلونگوے سے دوسرے شہر موزوزو جا رہا تھا۔

اپنا تبصرہ لکھیں