عادل راجہ کو ایک اورشدید دھچکا، مزید 3 ہزار پاؤنڈ جرمانے کیساتھ اپیل مسترد

عادل راجہ کی برطانوی عدالت میں بریگیڈیئر (ر) راشد نصیر کی جانب سے دائر کیس میں 10 ہزار پاؤنڈ جرمانے کو معاف کرانے کی اپیل مسترد ہو گئی –

برطانوی عدالت میں مدعی بریگیڈئر راشد (ر) نے موقف اختیار کیا کہ عادل راجہ نے تاحال 10 ہزار پاؤنڈ جرمانے کی رقم ادا نہیں کی-برطانوی عدالت کے ڈپٹی جج ہائیکورٹ مسٹر رچرڈز سپیئرمین نے عادل راجہ کو مزید 3 ہزار پاؤنڈ ادا کرنے کا حکم جاری کردیا-عادل راجہ نے جرمانہ معاف کرنے کی اپیل 16 اپریل 2024ء کو دائر کی تھی جو مسترد ہوئی اور اب انہیں یہ جرمانہ اضافہ تین ہزار پاؤنڈ کے ساتھ ادا کرنے کا حکم جاری کیا ہے-
واضح رہے کہ برطانوی عدالت نے عادل راجہ کو مدعی بریگیڈیئر (ریٹائرڈ) راشد نصیر کی 2 درخواستوں، ہتک عزت کیس پر حکم امتناع اور سیکورٹی اخراجات کی مد میں 10 ہزار پونڈ کی ادائیگی کا حکم صادر کیا تھا-برطانوی عدالت نے قرار دیا تھا کہ عادل راجہ نے بریگیڈیئر ریٹائرڈ راشد نصیر کی اپنی ٹویٹر/ ایکس، فیس بک اور یوٹیوب کی 9 پبلیکیشنز میں ہتک کی-عادل راجہ کو اس رقم کی ادائیگی کیلئے 17 اپریل 2024 تک کا وقت دیا گیا تھا مگر انہوں نے 16 اپریل کو جرمانے کی معافی کیلئے اپیل دائرکی تھی-
عادل راجہ کی جرمانہ معافی کی اپیل بھی مسترد ہونے کے بعد یہ بات ثابت ہو چکی کہ برطانوی عدالت ان کے موقف سے مطمئن نہیں -واضح رہے کہ عادل راجہ نے افسر کیخلاف اپنی مہم کا آغاز 14 جون 2022 کو ٹویٹز اور یوٹیوب اور فیس بک پر ویڈیوز کے ذریعے کیا تھاعدالتی دستاویزات سے حاصل معلومات کے مطابق ریٹائرڈ بریگیڈیئر راشد نے اپنے برطانوی وکلاء کے ذریعے 11 اگست 2022 کو اپنا کیس دائر کیا

اپنا تبصرہ لکھیں