ممبئی: بالی وڈ کے نامور نغمہ نگار و اسکرپٹ رائٹر جاوید اختر نے معروف فلم اسٹار عالیہ بھٹ کی تعریف کر دی۔ جاوید اختر نے ممبئی میں اپنی بیٹی و نامور فلمساز زویا اختر کے ساتھ ایک تقریب میں شرکت کی جہاں دونوں کو فلم انڈسٹری کی موجودہ صورتحال پر گفتگو کیلیے ماحول فراہم کیا گیا۔اس موقع پر جاوید اختر نے نامور فلمساز سنجے لیلا بھنسالی کی 2022 میں ریلیز ہونے والی فلم ’گنگو بائی کاٹھیاواڑی‘ میں عالیہ بھٹ کی پرفارمنس کی تعریف کی۔جاوید اختر نے کہا کہ عالیہ بھٹ نے فلم میں نہ صرف تاریخی کردار کے ساتھ انصاف کیا بلکہ شائقین کے دل کی گہراہیوں میں جگہ بھی بنائی۔نغمہ نگار و اسکرپٹ رائٹر نے کہا کہ ’گنگو بائی کاٹھیاواڑی‘ میں لاجواب پرفارمنس کے ساتھ عالیہ بھٹ آج کی بہترین اداکاراؤں میں سے ایک ہیں۔ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ دراصل، وہ ایک باصلاحیت اداکارہ ہیں لیکن میری اس بات پر دیگر اداکارائیں افسردہ نہ ہوں۔جاوید اختر اور زویا اختر نے مل کر متعدد فلمیں بنائیں جن میں ’لک بائے چانس‘، ’زندگی نہ ملے گی دوبارہ‘، ’دل دھڑکنے دو‘ شامل ہیں۔عالیہ بھٹ بالی وڈ انڈسٹری میں اپنی بہترین کارکردگی کیلیے جانی جاتی ہیں اور انہوں نے فلموں میں شاندار کام کے باعث بہت کم عرصے میں شہرت حاصل کی۔
حالیہ خبریں
اشتہار
موسم کی صورت حال
More forecasts: Weather Johannesburg 14 days