عامر خان کے ڈانس کی ویڈیو وائرل، مداحوں کا دلچسپ ردعمل

ممبئی (شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کے مایہ ناز اداکار عامر خان کی فلم ستارے زمین پر کی کامیابی کے موقع پر ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس پر مداحوں نے دلچسپ اور محبت بھرا ردعمل دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 60 سالہ عامر خان نے فلم کی کامیابی کی خوشی میں اپنے گھر پر ایک پارٹی کا اہتمام کیا، جس میں ساتھی فنکاروں اور خصوصی بچوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر عامر خان نے نہ صرف ساتھی فنکاروں بلکہ خصوصی بچوں کے ساتھ بھی فلم کے گانوں پر دل کھول کر ڈانس کیا۔

مداحوں نے عامر خان کے اس ڈانس کو “خوشگوار اور بے ساختہ لمحہ” قرار دیا۔ ایک صارف نے لکھا: “کتنے کیوں ہیں یار”, جبکہ ایک اور نے کہا: “بہت پیارا لگ رہا ہے، خاص طور پر جب لوگ ڈانس کے دوران ان کے بالوں کو چھو رہے ہیں۔”

ایک مداح نے تبصرہ کیا: “ہیئر بینڈ نے تو سب کو تجسس میں ڈال دیا، لیکن یہ سچ ہے کہ خصوصی بچوں کے ساتھ آپ جھوٹ نہیں بول سکتے، وہ فوراً پہچان لیتے ہیں۔”

یاد رہے کہ عامر خان نے 2022ء میں لال سنگھ چڈھا کی ناکامی کے بعد فلم ستارے زمین پر کے ذریعے بڑی اسکرین پر شاندار واپسی کی۔ آر ایس پرسنا کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم نے 122 کروڑ لاگت کے مقابلے میں دنیا بھر سے 267 کروڑ کمائے اور باکس آفس پر ہٹ ثابت ہوئی۔

اپنا تبصرہ لکھیں