اربیل(عراقی میڈیا، عالمی خبر رساں ادارے)عراق کے شمالی علاقے مخمور میں فرانسیسی فوجی اڈے پر ڈرون حملے کے نتیجے میں 6 فوجی زخمی ہوگئے۔فرانسیسی فوج نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ زخمی ہونے والے 6 افراد کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
عراق کے شہر اربیل کے گورنر کے مطابق پیشمرگہ فورسز کے ایک فوجی اڈے کو ڈرون کے ذریعے نشانہ بنایا گیا، اس اڈے پر عالمی اتحادی فورس بھی موجود ہے۔گورنر کا کہنا ہے کہ ڈرون حملے کے بعد عراقی حکومت اس واقعے کو سنجیدگی سے دیکھ رہی ہے اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

