عزم استحکام آپریشن کا غلط تاثرلیا گیا، کسی کو گھروں سے نہیں نکالا جائے گا، سیکیورٹی ذرائع

عزم استحکام آپریشن کا غلط تاثر لیا گیا۔ کوئی آپریشن ہوگا نہ ہی کسی کو گھروں سے نکالا جائے گا۔

پشاور سے سیکیورٹی ذرائع کے مطابق عزم استحکام کے تحت دہشتگردی کی روک تھام کے لیے کثیرالجہتی پالیسی ترتیب دی جائیگی۔

ذرائع کے مطابق منشیات، اسمگلنگ کی روک تھام اور دہشتگردوں کو سزائیں دلوانے کےلیے موثر قانون سازی کی جائے گی۔ دہشتگردوں کو منتطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ دہشتگرد خوارج ہیں، مذاکرات نہیں ہوسکتے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق اسمگلنگ اور منشیات کا پیسہ دہشتگردی میں استعمال ہو رہا ہے روک تھام ضروری ہے۔

ذرائع کے مطابق عزم استحکام کے ذریعے اسمگلنگ اور منشیات کی بیخ کنی کی جائے گی۔ امن کے دیرپا قیام کےلیے موثر حکمت عملی ضروری ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں