علی ڈوگر اور تابش توفیق کی جانب سے پاکستان کبڈی ٹیم کے اعزازمیں استقبالیہ

علی ڈوگر اور تابش توفیق کی جانب سے پاکستان کبڈی ٹیم کے اعزازمیں استقبالیہ کا اہتمام کیا گیا۔تقریب کااہتمام گزشتہ روز مسی ساگا میں کیا گیا. تقریب میں کبڈی کے شوقین افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
پاکستان کبڈی ٹیم میں بلال گل (کپتان)، اکمل ڈوگر، ابو بکر ڈوگر،جابر کمبوہ،ارسلان وٹو،رانا عاطف،عدیل گل،رانا علی شان،نفیس گجر،ظفر اقبال،علی ظفر،باسط جاوید،علی وڑائچ اورساجد نثار شرکت کرنے والے کھلاڑیوں میں شامل تھے.

اس موقع پر روبی سہوتہ، ایم پی لبرل پارٹی، نے گورنمنٹ آف کینیڈا کی طرف سے اعزازی سرٹیفیکیٹ پیش کیے.
کبڈی میچز ہفتہ کے روزسے CAA سینٹر برامپٹن میں کھیلے جائیں گے۔ تمام دن کبڈی کے دلچسپ مقابلے ہوں گے، اور شائقین کو دعوت دی گئی ہے کہ وہ آئیں اور اپنے ہیروز کو شیروں کی طرح کھیلتے ہوئے دیکھیں۔

چوہدری جاوید گجر فوکل پرسن اوور سیز پاکستانیز، راجہ شفیق وائس پریزیڈنٹ ن لیگ کینیڈا، سینئر وائس پریزیڈنٹ .خالد علوی پریزیڈنٹ رائڈننگ اسوسیئیشن نارتھ برامپٹن، طارق کینیڈا، اور پاکستان سے آئے ہوئے مہمان پی ٹی آئی کے رہنماء عشرت کیانی نے بھی شرکت کی. خالد علوی، عرفان گجراور زبیر اعوان نے تقریب میں شرکت کی۔میزبانوں نے تقریب کے اختتام پر حاضرین کا شکریہ ادا کیاجو کبڈی کو کینیڈا میں فروغ دینے اور اس تقریب میں شامل ہونے کے لیے تشریف لائے.

اپنا تبصرہ لکھیں