تہران(ایجنسیاں)عمان کے وزیر خارجہ بدر ابوسعیدی نے تہران کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور وزیر خارجہ عباس عراقچی سمیت اہم عہدیداروں سے ملاقاتیں کیں۔
صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان مضبوط دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا اور مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر بدر ابوسعیدی نے کہا کہ عمان خطے میں امن اور استحکام کے لیے ایران کے ساتھ مثبت روابط برقرار رکھے گا۔
ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ عمان نے خطے میں امن و استحکام کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمانی وزیر خارجہ کے دورے کے دوران علاقائی امن اور دوطرفہ تعلقات سے متعلق اہم امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

