عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اورعظمی خان نے کامیابی سے تمام رکاوٹوں کو عبور کیا اور اسلام آباد پہنچ گئے۔ ان کا سفر غیر متزلزل عزم اور حوصلے کا ثبوت ہے، جو ان گنت حامیوں کو متاثر کرتا ہے۔ چیلنجوں کے باوجود، اس کا عزم روشن ہے، جو ہماری تحریک کی روح کی عکاسی کرتا ہے۔
علیمہ خان نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ کونسے مذاکرات ؟ کس سے مذاکرات؟ کیا مذاکرات کرنے کا ماحول یہ ہوتا ہے کہ آپ ہمارے لوگوں کو گرفتار کریں ،آنسو گیس، ربڑ بلیٹس اور اسٹریٹ ماریں اور انکو زخمی اور شہید کردیں؟ ہمیں آپ پر زرا برابر بھی اعتبار نہیں ہے، ہمارے مطالبات بالکل واضح اور دو ٹوک ہیں،ہم کسی صورت اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹے نگے”.
علیمہ خان نے اپنا دو ٹوک اور واضح موقف دے دیا ہے کہ “جب تک ہمارے نا حق قیدی رہا نہیں ہوجاتے، ہم کسی قسم کی کوئی بات چیت نہیں کرے نگے۔جب تک عمران خان جیل سے رہا نہیں ہوجاتے، ہم میں سے کوئی بھی یہاں سے کہیں نہیں جائے گا۔ یہ ہمارا آخری فیصلہ ہے”۔